مکان خریدنے کا طریقہ کار
بجٹ کا تعین
مکان خریدنا ایک اہم فیصلہ ہوتا ہے اور عموما متوسط طبقہ کے آدمی نے زندگی میں ایک ہی بار مکان خریدنا ہوتا ہے اس لیے یہ فیصلہ بہت سوچ سمجھ کر کرنا پڑتاہے۔اس مضمون میں مکان خریدنے سے متعلق اہم باتوں کا تذکرہ کریں گے۔
سب سے پہلے بجٹ کا تعین کیجئے کہ آپ کے پاس کتنی رقم کا انتظام موجود ہے۔تاکہ آپ اسی بجٹ کامکان تلاش کریں۔اگر آپ کے پاس 1 کروڑ ہے اور آپ 2 کروڑ ڈیمانڈ والے مکانات کا وزٹ کریں تو اس سے ناصرف آپکا وقت ضائع ہوگا بلکہ آپ کیلئےفیصلہ کرنا بھی مشکل ہوجائے گا۔
لوکیشن کا انتخاب
بجٹ کا تعین کرنے کے بعد آپ یہ فیصلہ کریں کہ آپ کو نسی لوکیشن پر مکان خریدنا چاہتے ہیں۔خصوصا اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ جو لوکیشن آپ سلیکٹ کریں وہ آپ کے بجٹ کے مطابق ہو۔
ترجیحات کا تعین
بعض اوقات کم بجٹ کی صورت میں کنسٹرکشن اور لوکیشن میں سے کسی ایک کو ترجیح دینی پڑتی ہے۔یعنی یہ فیصلہ کرنا ہوتا ہے کہ مجھے تو نیو مکان ہی خریدنا ہےخواہ شہر سے دور ہی کیوں نہ ہو۔ یا یہ کہ شہر کے قریب ہی لینا ہے اگرچہ پرانی کنسٹرکشن ہی کیوں نہ ہو۔
مکان کی تلاش
اوپر کے 3 بنیادی کام کرنے کے بعد اب مکان کی تلاش شروع کیجئے۔اس کیلئے اپنے منتخب کردہ علاقہ میں مکان تلاش کیجئے۔اور یہ بات سوچ لیں کہ میرے بجٹ میں اس علاقہ میں کیسا مکان مل سکتا ہے۔مثلا 3 مرلہ کا یا 5 مرلہ ،نیو کنسٹرکشن یا اولڈ کنسٹرکشن،سنگل سٹوری یا ڈبل سٹوری ملے گا۔مثلا
آپ کا بجٹ ایک کروڑ ہے۔جس علاقہ میں آپ مکان خریدنا چاہتے ہیں وہاں زمین کا ریٹ 15 لاکھ پر مرلہ ہے اور آپ 5 مرلہ کا مکان خریدنا چاہتے ہیں تو اب اس علاقہ میں آپ کو 5 مرلہ سنگل سٹوری مکاناچھی کنڈیشن میں مل سکتا ہے۔
کیا پراپرٹی ڈیلر کے ذریعہ مکان خریدنا ضروری ہے
اگر آپ نے مکان خود تلاش کرلیا ہے اور آپ کو خود یا آپ کے کسی قریبی قابل اعتماد دوست یا رشتہ کو جائیداد کی خریدوفروخت کا تجربہ ہے تو پھر آپکو پراپرٹی ڈیلر سے رابطہ کی بالکل ضرورت نہیں ہے
اگر آپ کو خؤد یا آپ کے کسی قابل اعتماد بندے کو تجربہ نہیں ہے یا آپ کو مکان نہیں مل رہا تو ایسی صورت میں آپ کو پراپرٹی ڈیلر کی خدمات حاصل کرنی چاہئے ۔
امانتدار ڈیلر کیسے تلاش کریں
مارکیٹ میں ہر طرح کے لوگ ہوتے ہیں۔اور یہ بات ہر بزنس میں ہوتی ہے۔
اس لیے یہ نہیں کہا جاسکتا کہ کوئی پراپرٹی ڈیلر صحیح بات نہیں کرتا ۔ذیل میں ہم چند ایسی علامات بتا رہے ہیں جن سے آپ پہچان سکیں کہ یہ ماہر اور سچی بات کرنے والا پراپرٹی ایجنٹ ہے۔
جو جلد بازی نہ کرے ۔اور ہر پراپرٹی جو وہ دکھائے اس کے بارے میں یہ نہ کہے کہ اس کی اتنی آفر ہوچکی ہے۔
دوسرے کی بتائی ہوئی ہر پراپرٹی میں کوئی عیب نہ بتائے مثلااس میں مسئلہ ہے یا یہ تو بہت عرصہ سے برائے فروخت ہے۔
جو اندازے سے ہی ساری باتیں نہ بتائے بلکہ تحقیق کر کے بتائے۔
جو دونوں پارٹیز کی میٹنگ کروانے کی کوشش کرے۔
جو آپ سے کیمشن پہلے ہی طے کر لے